اردو ادب میں جدید افسانوی صورتحال
اردو ادب میں جدید افسانوی صورتحال آج اردو ادب تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے جہاں ایک طرف نت نئی اصناف وقت کی ضرورت کے تحت پیدا ہو رہی ہیں تو دوسری طرف پہلے سے موجود اصناف میں فنی اور فکری سطح پر انقلابی تبدیلیاں دونوں سطحوں پرہو رہی ہیں یعنی ادب تخلیق کرنے والے اورادب پڑھنے والے اس سے براہ راست متاثر ہو رہے ہیں پوری دنیا میں آئے روز تبدیلیاں وقوع پذیر ہو رہی ہیں ادب میں نئے نئے تجربات کیے جا رہے ہیں مقابلے کی فضا قائم ہے عالمی سطح پر اردو ادب کی شناخت برقرار رکھنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے ادب کو جدید رجحانات اور دوسرے عالمی ادب کے ہم پلہ بنانے کے لیے خود کو رجعت پسندی قدامت پسندی سے آزاد کر کے ایک معیاری ادب تخلیق کریں جو ہر سطح پر اپنی شناخت قائم کرے یہی وقت کی ضرورت بھی ہے اور تقاضہ بھی۔ میرا ماننا ہے کہ دنیا ارتقائی عمل سے گزر رہی ہے،اس لئے زندگی کے ہر شعبہ میں تبدیلیا ں واقع ہو رہی ہیں اور رحجانات بدل رہے ہیں۔علم و آگہی میں اس قدر وسعت آئی ہے کہ وہ اَن گنت پرتوں میں منقسم ہو گئی ہے اور ہر پرت کا اپنا فلسفہ ہے۔اس لئے فلسفہ کی پرانی حیثیت پر اصرار نہیں کیا...